پروڈیو سرسیف گواریہ اور اکبر بٹ کے ”ویلکم ٹھاکر“میں فن کے جوہر دکھا رہے ہیں
لاہور(یواین پی)معروف ایکٹرایم اے ٹھاکر کامیڈین ایک بار پھر قذافی میں جلوہ افروز،واپسی پہ پرتپاک استقبال تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایم اے ٹھاکر کامیڈین پانچ ماہ بعد قذافی ہال نمبر ایک میں پرفارمنس دے رہے ہیں پروڈیو سرسیف گواریہ اور اکبر بٹ کے نئے اسٹیج پلے ”ویلکم ٹھاکر“میں اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں ان کی انٹری پہ شائقین ڈرامہ نے کھڑے ہوکر زبردست تالیوں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیااس موقع پہ ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسرز سیف گواریہ اور اکبر بٹ نے ایم اے ٹھاکر کی قذافی میں واپسی کو نیک شگون قراردیتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہااور کہاکہ ان کی واپسی سے پروڈیوسرز کو ایک نیا حوصلہ ملا۔