بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی علاقوں پر حملہ

Published on February 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

مظفرآباد (یواین پی) بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی علاقوں پر حملہ، منگل کے روز دشمن فوج نے آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں شہری آبادی پر شدید شیلنگ کی، 2 بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی، پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر کی شہری آباد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے اس مرتبہ شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسند بھارتی فوج نے منگل کے روز آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں شہری آبادی پر مارٹر گولے فائر کیے۔ بھارتی فوج کی شدید شیلنگ کے باعث 2 بچوں اور خواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题