ورزش کے بغیر کیسے فٹ رہ سکتے ہیں؟

Published on February 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

بیماریوں کی جڑ موٹاپے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنا لازمی ہیں اور اس سے بچاؤ کا حل صرف ورزش ہے، جو افراد مصروف ترین روٹین کے سبب ورزش کے لیے وقت نہیں نکال سکتے وہ ان تجاویز پر عمل کر کے خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔
موٹاپے سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کے لیے سب سے کارآمد احتیاط روزانہ کی بنیاد پر30 منٹ ورزش کرنا ہے، روزانہ ورزش نہیں کر سکتے تو ہفتے میں 5 دن 45 منٹ سے 1 گھنٹہ ورزش خود پر لازم کر لیں، اس سے آپ خود کو تندرست، صحت مند ، ہلکا اور متحرک محسوس کریں گے۔
آج کل کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں روزانہ اتنا وقت ورزش کے لیے مختص کرنا مشکل ہے تو غذائیت اور فٹنس کی ماہر ڈاکٹر منیشا اشوکن کی تجویز کردہ ’ نیٹ ‘ روٹین کو اپنا لیں جس سے آپ کو فٹ رہنے میں مدد ملے گی ۔
معروف و مشہور بالی ووڈ شخصیات کی فٹنس ٹرینر ڈاکٹر منیشا اشوکن کا کہنا ہے کہ نیٹ یعنی ’نان ایکسر سائز ایکٹیوٹی تھرمو جنیسز‘ کو اپنانے سے آپ خود کو بے ڈھنگے خدو خال سے چست اور سیڈول جسامت میں ڈھال سکتے ہیں۔
نیٹ کیا ہے اور اسے کیسے انجام دیتے ہیں ؟
ورزش کے بغیر کیسے فٹ رہ سکتے ہیں؟
دن میں 10 سے 12 گھنٹے کمپیوٹر کے آگے بیٹھنے کے بعد صرف ایک گھنٹہ ورزش کرنا فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا ، نیٹ کے مطابق ورزش کا وقت مختص کرنے کے بجائے خود کو سارا دن متحرک رکھتے ہیں، وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلوریز کا کم سے کم استعمال کریں۔
سب سے پہلے اپنی غذامیں تبدیلی لائیں اور فاسٹ فوڈ چھوڑ کر گھر کا بنا ہوا کم نمک، تیل اور والا کھانا استعمال کریں اور دن میں 2 وقت کھانا اور ایک وقت صرف پھل کھائیں، شکر کا استعما ل کم سے کم کر دیں۔
اگر آپ دفتر میں ہیں تو اس دوران ہر ایک گھنٹے کے بعد اپنی نشست سے اٹھیں اور اپنے بازو، ٹانگیں کمر گردن کو اسٹریچ کریں ( انگڑائی لیں)۔
ٹھوس غذا کے بجائے زیادہ پانی اور سوپ وغیرہ کا استعمال کریں۔
چہل قدمی کو اہمیت دیں، اگر آپ کے پاس کو ئی پالتو جانور ہے تو اسے گھمانے باہر لے کر جا ئیں۔
فون پر بات کرتے ہوئے کھڑے ہو جائیں اور چہل قدمی کریں، پانی پینے خود اٹھیں۔
دفتر گھر کے قریب ہے تو گاڑی کے استعمال کے بجائے پیدل چل کر دفتر جائیں۔
گھر کے صاف ستھرائی کے کام خود انجام دیں، کچن کا سامان لانے کے لیے خود باہر جائیں، آن لائن شاپنگ سے پر ہیز کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes