سنگر شازیہ رانی اور سنگرھما چوہدری کانعتیہ کلام ماہ رمضان میں ریلیز ہوگا

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

شاعری بہت اعلی ہے مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کر دے گی شازیہ رانی ھما چوہدری
لاہور(یواین پی) معروف شاعر ممتاز ناز کے نعتیہ کلام کو سنگرمیڈم شازیہ رانی اور سنگر ھما چوہدری کی آواز میں ریکارڈ کرلیا گیا جسے ماہ رمضان کے موقع پہ ریلیز کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق سنگر شازیہ رانی اور سنگر ھما چوہدری کی آواز میں نعتیہ کلام ”آیا خوشیاں لایا رمضان“کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اس کی ویڈیو عکس بندی کا کام جاری ہے یہ نعتیہ کلام ماہ رمضان کے پر مسرت موقع پہ ریلیز کیا جائے گا ”آیا خوشیاں لایا رمضان“کی موسیقی کاشی خان ،ممتاز ناز اور قیصرعباس عامل نے ترتیب دی ہے سنگر شازیہ رانی اور سنگر ھما چوہدری نے یواین پی کو بتایا کہ اس نعتیہ کلام کی شاعری بہت ہی خوبصورت اور اعلی ہے جو یقینا مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کر دے گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes