روس اور چین کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون عالمی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ولادی میر پیوٹن

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 4,901)      No Comments

FINLAND-RUSSIA-DIPLOMACY-PUTIN
ماسکو ۔۔۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون عالمی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون سے عالمی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ روسی صدر کی جانب سے یہ اعلان چینی سربراہ شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے شہری طیاروں کی تیاری میں روس چین تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ نئے بھاری شہری طیاروں کی تیاری میں روس اور چین کے تعاون کے امکانات روش ہیں۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ موٹر سازی کے شعبے میں بھی روس چین تعاون پروان چڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں تعاون پروان چڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک مالیاتی انفراسٹرکچر کو بھی فروغ دیں گے۔ روسی رہنما کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت میں قومی کرنسیوں کے استعمال کو بھی بڑھایا جائے گا اور مالیات کے شعبے کو مستحکم بنانے کے نئے طریقے وضع کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes