کورونا وائرس پھیلنے لگا، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز، 292 اموات

Published on April 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 13915 جبکہ ہلاکتیں 292 ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں 150756 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6391 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 587 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3029 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔صوبہ پنجاب میں اس وقت 5526 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 4996، اسلام آباد میں 245، صوبہ بلوچستان میں 781، خیبر پختونخوا میں 1984، آزاد کشمیر میں 61 جبکہ گلگت بلتستان کے 318 کنفرم کیس ہیں۔اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 104 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 85، صوبہ پنجاب میں 84، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 13 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog