قصور میں زنگر برگر سے ’انسانی انگلی‘ نکل آئی

Published on April 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

قصور (یواین پی) کچھ عرصہ قبل لاہور کے ریسٹورنٹس میں شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر ایکشن لیا اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے والوں کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔ تاہم اب قصور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے باہر سے فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ قصور میں ایک شخص نے زنگر برگر خریدا تو اس سے انسانی انگلی نکل آئی۔فاسٹ فوڈ کے نام پر برگر میں موجود انسانی انگلی نے کئی سوالات بھی اٹھائے ہیں۔اس خبر نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا کہ کیا پتہ وہ بھی اب تک فاسٹ فوڈ کے نام پر انسانی گوشت کھا چکے ہوں۔بتایا گیا کہ نفیس کالونی کے رہائشی شہروز نے ایک دکان سے زنگر برگر خریدا،جب وہ برگر کھانے لگا تو اسے کوئی سخت چیز محسوس ہوئی۔جب شہری نے چیک کیا تو اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی کیونکہ وہ ایک انسانی انگلی کو چبانے کی کوشش کر رہا تھا جس کے ساتھ ناخن بھی موجود تھا۔انسانی انگلی دیکھتے ہی نوجوان کی حالت غیر ہو گئی،بعدازاں اسے ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی مذکورہ دکان کا دورہ کیا اور سیمپل اکٹھے کیے،فرانزک کے لیے بھجوا دیا۔شہروز نے بھی قانونی کاروائی کے لیے درخواست درج کروا دی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر حیدرآباد شہر کے ایک پیج نے یہ خبر شئیر کی کہ راوی حلیم کے مالکان کی جانب سے بریانی اور حلیم میں کتوں کے گوشت کا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راوی حلیم اور بریانی سنٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ حیدر آباد کی مشہور دکان راوی حلیم کو سیل بھی کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes