ہمیں غریب نادار لوگوں کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہے رﺅف نواب چوہدری

Published on May 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

کوٹ رادہاکشن (یواین پی)رمضان المبارک فیوض و برکات کا مہینہ ہے، جب آتش جہنم بجھا دی جاتی ہے اور نیکیوں کا اجردوگنا کردیا جاتا ہے، اس مہینہ میں خصوصاََ اپنے تمام تر معاملات زندگی احسن طریقہ اور ایمانداری سے طے کرنے چاہئیں، اس کے علاوہ ہمیں غریب نادار لوگوں کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہے، اپنی خیرات و زکوة اور صدقات اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ کریں، اِن خیالات کا اظہار معروف سماجی ورکر و تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کوٹ رادہاکشن رﺅف نواب چوہدری نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ارگرد سفید پوش طبقہ کی مالی امداد کرتے رہیں اور ہو سکے توان کی کاروبار کرنے میں معاونت کریں، بے شک جزا تو میرے رب ہی کے ہاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog