سعودی عرب نے ملک بھر میں جزوی کرفیو میں 22مئی تک توسیع کردی

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب نے ملک بھر میں جزوی کرفیو میں 22مئی تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں 22 مئی تک جزوی کرفیو جاری رہے گا تاہم مکہ مکرمہ میں کرفیو کا دورانیہ 24گھنٹے ہوگا۔ اس سے قبل وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پُوری نظر رکھی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے، صورتِ حال کو سامنے رکھ کر ہی کرفیو کے اوقات میں اضافے یا کمی کافیصلہ کیا جا ئے گا۔ڈاکٹر العالی نے کہا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ کرفیو میں تخفیف یا توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کی بنیاد پر نہیں کیا جارہا تھا۔کرفیو میں توسیع کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ مہلک وائرس کس شکل میں کہاں اور کس انداز سے پھیل رہا ہے۔ وائرس کے پھیلنے کی رفتار کیا ہے۔متاثرین کی صحت پر وائرس کس حد تک اثر انداز ہورہا ہے. وائرس سے کتنے لوگ صحت یاب ہورہے ہیں اور اس سے کتنی ہلاکتیں ہورہی ہیں. وائرس سے بچاوٴ کے لیے حفاظتی اقدامات کی پابندی کس حد تک کی جارہی ہے اور ملک بھر میں جزوی کرفیو میں 22مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں ایک بار پھر یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے، مزید 1911مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 9مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes