حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا

Published on May 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

لاہور (یواین پی) حکومت نے ملک میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا، وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بانو بازار، انار کلی بازار،نیلا گنبد کی ملحقہ مارکیٹوں کا دورہ کیا۔اپنے بیان میں وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں کا جائزہ لینے کیلئے نکلا ہوں، مارکیٹیں کھولنے کے حق میں تھا لیکن موجودہ صورتحال نے انتہائی پریشان کیا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی اکثریت نے ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھا، اگر صورتحال یہی رہی تو ایک دوروزمیں سخت ترین فیصلے کرنے پڑیں گے۔وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر آج رات جامع رپورٹ بنائیں گے۔ملک میں مارکیٹیں دوبارہ بند کرنے پر بھی غور کیا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 2225 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ مزید 31 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار336 ہو گئی جبکہ 737 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کے خطرات موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes