ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کو 67 رنز کی عبرتناک شکست

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

لاہور(یواین پی) ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز کی عبرتناک شکست دے کر سیریز 4،3 سے اپنے نام کرلی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 210 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد رضوان 1 رن پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 19 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، خوشدل شاہ نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 25 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور عادل رشید کی گیند پر فل سالٹ کو کیچ دے بیٹھے۔آصف علی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 9 رنز بنائے اور سیم کرن کا شکار بنے۔محمد وسیم جونیئر صرف 5 رنز بناسکے جبکہ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، وہ کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھےاس طرح گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنائے، حارث رؤف اور محمد حسنین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes