ریسکیو1122 اوکاڑہ نے عید کی تعطیلات میں 476ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس دیا ظفر اقبال

Published on May 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 8770 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 476 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7975غیر متعلقہ اورمس کالز، 248 معلوماتی اور71 رونگ کالز ہیں۔ 476 ایمرجنسیز میں214روڈ ٹریفک حادثات، 203 میڈیکل، 5آگ لگنے کے واقعات ،27کرائم ،2 ڈوبنے کے واقع اور25 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں261 افراد متاثر ہوئے جن میں 1 فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا جبکہ69 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 191متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 5 واقعات ہوئے جن میں 4 رہایشی علاقے جبکہ 1 واقع مختلف ایریا میں پیش آیا۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ ون ملین کی پراپرٹی کو بچایا۔ڈوبنے کے واقعات میں ایک شخص لوئر باری دوآب اوکاڑہ میں ڈوب گیا جبکہ ایک بچہ لنک نہر حجرہ شاہ مقیم میں ڈوبا۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 75 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت 14 ایمبولینسز ، 04 فائر وہیکلز، 01 ریسکیو وہیکل، 05 ریسکیو پوسٹ اور 184 ریسکیورزنے ضلع بھر میںفرائض سرانجام دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes