صوبہ پنجاب میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے باعث ریکارڈ اموات

Published on June 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبہ پنجاب میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے باعث ریکارڈ اموات۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 کے قریب افراد جاں بحق، کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ اضافے کے باعث صوبے بھر میں کورونا کے باعث حالات مسلسل ابتری کا شکار ہیں اور حکومت کی جانب سے مختلف مقامات کو بند کرنے اور رہائشی علاقوں کو سیل کرنے جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 58 ہزار 239 ہو چکی ہے۔ قدرتی آفات سے متعلق صوبائی محکمے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رات 10 بجے تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 68 افراد مزید مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی کل تعداد 1149 ہو چکی ہے۔جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے روز پنجاب میں 9 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ علاوہ ازیں صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 780 ہو چکی ہے۔ واضح ریے کہ مجموعی طور پر پاکستان میں اب تک 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی کل تعداد 2 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes