ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ؛ظفر اقبال

Published on July 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل43270 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1456 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 40253غیر متعلقہ اورمس کالز، 1218 معلوماتی، 343رونگ کالز ہیں۔1456 ایمرجنسیز میں 519روڈ ٹریفک حادثات،647 میڈیکل، 29آگ لگنے کے واقعات،89کرائم،4 ڈوبنے کے واقعات، 1 عمارت گرنے کا واقع اور167 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 636 افراد متاثر ہوئے جن میں 6افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ149 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 481متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے29واقعات ہوئے جن میں 10کمرشل ایریا، 9 رہایشی علاقے جبکہ 10 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 38 Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔جون میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 311مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes