اقلیتوں کو پاکستان میں برابر شہری کی حیثیت حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان

Published on July 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو پاکستان میں برابر شہری کی حیثیت حاصل ہے، ہم نے رائے دی ہے کہ مندر کی تعمیر پر ہر کوئی رائے نہ دے بلکہ مسئلے کو اسلامی نظریاتی کونسل یا وفاقی شرعی عدالت بھیج دیا جائے، پھر ان کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لا رہی ہے، پہلی بار ملک کا بجٹ پچھلے سال کی نسب اگلے سال میں کم ہے۔ہمیشہ کیلئے اگلے سال کے محصولات کا حجم اگلے سال کے ہدف سے زیادہ ہوتا ہے، لیکن اس بار وہ بھی کم کردیا گیا ہے۔ ملک کی برآمدات تباہ ہوچکی، مزید کتنا ملک کو تباہ کرنا ہے؟ ہمیں دیکھنا چاہیے اگر ریاست کی بقاء کا مدار کوئی چیز ہوسکتی ہے تو معاشی طاقت ہوسکتی ہے، جاپان کی فوج نہیں نہیں معاشی لحاظ سے طاقتور ہے، سویت یونین معاشی طور پرتباہ ہوا تو اپنا وجود کھوبیٹھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی جنگ کی بنیاد پر فتح نہیں کیا گیا بلکہ برصغیر کے لوگوں کے درمیان صلح کی بنیاد پر تقسیم ہوئی تھی،اس لیے یہاں پر اقلیتوں کی برابر شہری کی حیثیت ہے۔لیکن کسی اسلامی شہر میں غیرمسلموں کے عبادت گاہیں بنانا، ہم نے اس پر کہا ہے کہ بجائے اس کے ہر شخص اپنی اپنی رائے دیتا رہے،اس کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیج دیا جائے یا پھر وفاقی شرعی عدالت مسئلہ حل کردے، پھر اس پر عمل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes