عیدالاضحی کے دوران حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ

Published on July 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ یہ ملاقات وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوئی۔بات چیت کے دوران ملک میں کورونا وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں وزراءکے مابین 5 اگست کے حوالہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes