ریسٹورنٹ اور شادی ہالز کو عید کے بعد کھولنے کی کوشش کریں گے، میاں اسلم اقبال

Published on July 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبائی وزیر صعنت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز کو عید کے بعد کھول دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کی گنجائش کو 50 فیصد تک کر دیا جائے گا۔میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز ایسوسی ایشنز کے ساتھ میٹنگز کی ہیں جس میں ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ ان کی بندش کا معاملہ این سی او سی میں دوبارہ اٹھائیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہائی رسک ایریاز کی انڈسٹری بند ہے، انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم نے اس انڈسٹری کو مشاورت کے بعد بند کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تمام معاملات کو این سی او سی میں ڈسکس کیا جاتا ہے جبکہ طبی اور معاشی ماہرین سے بھی رائے لی جاتی ہے۔ عیدالفطر کے دوسرے دن ہم ریسٹورنٹ کھولنا چاہتے تھے لیکن دوسرے صوبوں نے اعتراض کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy