ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا عید کے تینوں روز شہر کا دورہ

Published on July 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا عید کے تینوں روز شہر کا دورہ۔شہر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں شہر سے باہر محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لگاتار آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے انہوں نے صفائی پر مامور عملہ کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ صفائی پر مامور عملہ نے محنت اور جانفشانی سے خدمات سر انجام دی ہیں عید کے موقع پر بارش کی وجہ سے صفائی کے آپریشن میں مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم میونسپل کارپوریشن سمیت انتظامی افسران نے قابل ستائش کام کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر صفائی کے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج کے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے ماسٹر پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور جلد ہی شہر کا یہ دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes