دوخواتین سمیت ایک مرد منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on August 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

ملزمان کے قبضہ سے 7500گرام چرس اور اڑھائی لاکھ رروپے رقم برآمد
اوکاڑہ (یواین پی ) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 7500گرام چرس اور اڑھائی لاکھ روپے رقم برآمد۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عمر سعید ملک کے احکامات پر سماج دشمن عناصر اور منشیت فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے نتیجے میں ڈی ایس پی سٹی ندیم افضال کی ہدایت پرایس ایچ اواے ڈویژن ارسلان اعظم جوئیہ اور ان کی ٹیم عارف علی اے ایس آئی معہ دیگر پولیس ملازمین نے دوران ناکہ بندی گھوڑے شاہ چوک ڈگری کالج فار بوائز کے قریب ایک سلور کلر کرولا کار کو روکا اور گاڑی میں موجود ملزمان کے قبضے سے چرس7کلو 500گرام رقم 2لاکھ 50 ہزارروپے،کمپیوٹرائزد کنڈا برآمد ہوا۔ملزمان میں دو عورتیں رخسانہ بی بی، فرزانہ بی بی اور ایک مرد محمداختر ولد علی محمدقوم آرائیں ساکنائے حارث آباد تھانہ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سوار تھے ملزمان مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں کے سامنے اورمختلف ڈیلروں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme