ملک میں غربت کے خاتمے دیہی معیشت کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے؛ثاقب ظفر

Published on August 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی )پاکستان کا لائیو سٹاک سیکٹر ملک میں غربت کے خاتمے دیہی معیشت کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے یہ سیکٹر اقتصادی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں دودھ اور گوشت کی ضرورت پیدا کرنے اور ان کی ایکسپورٹ سے زر مبادلہ کمانے کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے لائیو سٹاک کے ماہرین ایسے قابل عمل منصوبے بنائیں جس سے کسان کی زمین کو بہتر انداز میں استعمال کر کے لائیو سٹاک سیکٹرکو ڈویلپ کیا جاسکے لائیو سٹاک کے لئے جانور فراہم کریں مویشی پالنے کے شوق اور رجحان کو بڑھاوا دینے کے لئے پاکستان کی بہترین نسلوں کے جانورں سے متعلق لوگوں کو آگاہی دی جائے لائیو سٹاک سیکٹر کو ایک منافع بخش کاروبار بنانے کے لئے اچھی نسل کے جانور پالنے کے فوائد لائیو سٹاک فارم کی مینجمنٹ ، جدید چارہ اور علاج معالجہ سے متعلق لوگوں کو مکمل رہنمائی دے جائے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکر یٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے لائیو سٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بہادر نگر کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ سیکر یٹری لائیو سٹاک نے ڈیری سیکشن ،گوٹ سیکشن ،شیپ سیکشن ،ڈونکی سیکشن ،فیٹنگ سیکشن کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹر ز اور سٹاف کی کار کردگی کو سراہا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اداراہ بہترنسل کے جانوروں کی افزائش کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کی تربیت کا بھی فریضہ سر انجام دے فارم کو ویزیٹرز کے لئے کھولا جائے تاکہ لوگوں میں بہترین نسل کے جانور پالنے کا شوق پیدا ہو کسانوں اور مویشی پال حضرات کو جدید تربیتی کو رسز کروائے جا ئیں ۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر لائیو سٹاک بہادر نگر محمود اعجاز گورسی نے ادارہ کی کا ر کردگی اور مستقبل کے منصوبہ جات سے متعلق بریفنگ دی ۔ سیکر یٹری لائیو سٹاک کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے ڈائر یکٹر بہادر نگر محمود اعجاز گورسی کو پٹہ داروں سے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے ریکوری کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ بقایا جات کی ریکوری کے لئے اس جذبہ اور محنت سے کام جاری رکھیں ۔ بعد ازاں انہوں نے فیلڈ ملز بہادر نگر کا دورہ کیا اور پورے پنجاب کے سرکاری فارموں اور کاشتکاروں کو معیاری ونڈا فراہم کرنے پر ملز انتظامیہ اور ڈائر یکٹر بہادر نگر کے اقدامات کو سراہا دورہ کے موقع پر صوبائی سیکر یٹری لائیو سٹاک نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت بہادر نگر فارم میں پودا بھی لگایا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes