منتخب ارکانِ اسمبلی کی عدم توجہ اور علاقے کی مسائل عدم دلچسپی کے باعث سڑکیں تعمیر نا ہوسکیں

Published on December 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

نوشہروفیروز (یو این پی)منتخب ارکانِ اسمبلی کی عدم توجہ اور علاقے کی مسائل عدم دلچسپی کے باعث سڑکیں تعمیر نا ہوسکیں جگہ جگہ بڑے بڑے گڈھے پڑ گئے موٹر سائیکلیں اور چھوٹی ٹریفک کچے راستے پر سفر کرنے کو ترجیع دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے تعلقہ کنڈیارو کے شہر خانواھن سے کوٹر کبیر اور تعلقہ محراب پور سے کوٹری کبیر محراب پور سے پیروسن روڈ کو بنے ہوئے تین دہائیاں ہونے کو ہوگئی ہیں مگر یہ سڑکیں جون کی توں ٹوٹ کر موئنجو دڑو کا نمونہ پیش کرتی ہیں علاقے کے منتخب ارکان اسمبلی ووٹ لینے تو پابندی سے آتے ہیں مگر علاقے کء لوگوں کے مسائل حل کروانے میں انکو کوئی دلچسپی نہیں ہے خانواھن ایک کاروباری شہر ہے جسے کئی دیہات کی عوام کےلیے خرید و فروخت کے باعث اہمیت حاصل ہے کوٹری کبیر سے نیشل ہائی وے آٹھ کلو میٹر لنک روڈ گزشتہ تیس سال سے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے آدھی سدھی ہوگئی ہے بنے ہوئے ہوگئے ہیں جو اب مکمل طور پر تباہ اور جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں چھوٹی ٹریفک کے مسافر بجائے سڑک کے کچے راستے پر سفر کرنے کو ترجیع دیتے ہیں اسی طرح محراب پور سے کوٹری کبیر محراب پور سے پیروسن روڈ کو بنے ہوئے بھی تیس سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے جہاں اب روڈ کے آثار ہی نظر آتے ہیں جبکہ گڑھوں کے درمیان روڈ خال خال ہی نظر آتا ہے خانواھن بیوپاری ایسوسی ایشن شوشل فورم شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں ریاض پارس ملاح سید شوکت شاہ استاد احسان علی ملاح ایم نواز وڑر راجہ عبدالحفیظ سہتو نے اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ سندھ پی پی چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہروں کو نیشنل ہائی وے اور دیگر شہروں سے ملانے والی سڑکوں کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے تاکہ کاروبار اور روزگار کے موائق عوام کو میسر ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes