کورونا وائرس: ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بری خبر

Published on August 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

نیو یارک (یواین پی) ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بری خبر۔ کووڈ 19 کے وہ مریض جن کو ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ذیابطیس جیسے امراض کا بھی سامنا ہے ان کے مرنے کا خدشہ باقی مریضوں کی نسبت 3 گنا زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے مرض سے متعلق روزانہ نئی نئی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس سے اس وائرس کا ہر پہلو سے جائزہ لیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسے امراض میں مبتلا افراد پر کورونا کا جان لیوا حملہ شدید ہوتا ہے۔ امریکن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موٹاپا ، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور غیر معمولی کولیسٹرول کی سطح یہ وہ تمام امراض ہیں جن کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں موت کے زیادہ واقعات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes