پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے: فواد چودھری

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے،پاکستان کا شمار ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جن کے پاس جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی موجود ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں میں واحد ایٹمی طاقت ہے جو ملک کیلئے بڑے اعزاز کا باعث ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میزائلوں کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ٹینکوں کی تیاری میں خود کفیل ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے با صلاحیت انجینئرزاور سائنسدانوں نے ملک کے دفاعی نظام کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes