پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

Published on January 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے 16 جنوری سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3 روپے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 33 پیسے مہنگا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔وزارت خزانہ کے فیصلےکے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہو گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے 54 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز اوگرا نے 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری منظوری کیلئے بھجوائی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题