جماعت اسلامی حکومت میں آئی تو کوئی یتیم بچہ لاوارث نہیں رہے گا،سراج الحق

Published on September 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

بونیر(یواین پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اخبارات ،ٹاک شوز اورسوشل میڈیا کی گالیوں میں موجود ہے عملاًاس کا کہیں وجو دنہیں،امن و امان کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ کوئی ماں بہن بیٹی انتہائی ضرورت کی میں بھی باہر نہیں نکل سکتی،حکومتی بے بسی اور ناکامی کو دیکھتے ہوئے خطرہ ہے کہ جرائم مزید نہ بڑھ جائیں،مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی،چینی ،آٹے دال گھی حتی کہ دوائوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔موٹر وے واقعہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے عزت ووقار کوسخت دھچکا لگا ہے۔خواتین اور معصوم بچوں اور بچیوں کے تحفظ کیلئے مجرموں کو پھانسی ضروری تھی ،چند لوگ لٹکادیئے جائیں تو کروڑوں لوگوں کو سکون سے زندگی گزارنے کا موقع مل سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں الخدمت فائونڈیش کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے قائم کردہ ادارے’’ آغوش ‘‘کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور بعدا زاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ عبد الواسع بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے 26ماہ میں22 کروڑ عوام کا حال یتیموں جیسا کردیا ہے۔ معیشت کا بیڑہ غرق ہے۔روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں دس بیس نہیں سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔حکومت نے معاشی استحکام ،بے روز گاری کے خاتمہ اور بے گھر شہریوں کو گھر دینے کے اعلانات کئے تھے مگر سب سے ابتر صورتحال انہی شعبوں کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题