متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر اسپیڈ لمٹ کم کر دی گئی

Published on September 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی) متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر اسپیڈ لمٹ کم کر دی گئی، کئی اماراتی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ خطرناک حد تک کم ہو جانے کا خدشہ، گاڑیاں چلانے والے حضرات کو احتیاط کرنے، جاری ہدایت پر عمل کرنے کی تلقین۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کئی علاقوں میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر سڑکوں پر اسپیڈ لمٹ کم کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امارات کے کئی علاقوں میں اتوار کے روز دھند چھا جائے گی، جس کی وجہ سے حد نگاہ خطرناک حد تک کم ہو سکتی ہے۔ اسی باعث سڑکوں پر اسپیڈ لمٹ کم کر کے گاڑیاں چلانے والے حضرات کو تلقین کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کی جائے، حد رفتار کے حوالے سے جاری ہدایات پر ہر صورت عمل کیا جائے۔دوران سفر شاہراہوں پر لگے الیکٹرانک ڈسپلے بورڈز پر حد رفتار بتائی جائے گی، جو حد رفتار بتائی جائے، کسی صورت اس سے زیادہ رفتار پر گاڑی نہ چلائی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران متحدہ عرب امارات کے کئی علاقے کئی مواقعوں پر دھند کی لپیٹ میں آئے۔ دھند کی وجہ سے امارات کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے۔ ایک ٹریفک حادثے میں تو ایمرٹس روڈ پر 21 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔ اب اسی باعث سڑکوں پر حد رفتار کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes