اگست میں تیار ملبوسات کی برآمدات میں 25.57 فیصد کمی ریکارڈ

Published on October 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اگست 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 25.57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2020ء میں برآمدات کا حجم 34 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جولائی 2020ء میں 45.7 ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح جولائی 2020ء کے مقابلہ میں اگست 2020ء میں تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 11.7 ارب روپے یعنی 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے 11.895 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضہ جات واپس کئے ہیں جبکہ مالی سال 201ء میں غیر ملکی قرضوں کی مد میں 9.645 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران 2.250 ارب ڈالر یعنی 23 فیصد زیادہ ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اپریل تا جون 2020ء کے دوران حکومت نے 3.022 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کئے ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران مختلف غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 559 ملین ڈالر بھی ادا کئے گئے ہیں۔ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پیرس کلب کنسورشیم، کثیر الملکی قرضوں اور کمرشل لونز کی مد میں 10.171 ارب ڈالر کی ادئیگیاں کی گئی ہیں جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کو بھی 904 ملین ڈالر اور زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالہ سے 820 ملین ڈالر کی بھی ادائیگی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题