کم وسائل ہونے کے باوجود پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ڈی پی او کاڑہ فیصل شہزاد

Published on October 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد نے کہا ہے کہ کم وسائل ہونے کے باوجود پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں نیشنل ایکشن پلان کے سلسلہ میں پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ضلعی انتظامیہ، علماکرام، سول سوسائٹی اور پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن موجود ہے اوربہترین پالیسنگ کے لیے عوام سے رابطہ انتہائی ضروری ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اجلاس میں وقت کے تقاضوں میں پولیس کی ترجیحات بتاتے ہوئے کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ اچھا اخلاق اور مہذب رویہ اپنانے سے پولیس اور عوا م کے درمیان پائی جانے والی خلیج بہت حدتک پر ہوسکتی ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے کہا کہ بلاشبہ پولیس کامحکمہ دنیاکے تمام معاشروں میں عوام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن یہ اہمیت صرف انہی معاشروں میں پولیس کے لیے عزت و توقیر کا باعث بنی ہے جہاں پولیس کی طرف احساس ذمہ داری، خوش اخلاقی اور خود احتسابی کے ذریعے صرف عوام کی خدمت ہی اولین ترجیح رہی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ دیگر سرکاری محکموں کی نسبت نمایاں حیثیت کا حامل ہونے کی وجہ سے محکمہ پولیس کے جوانوں اور افسروں کے طرز عمل کو عوام کی طرف سے ہر لحاظ سے نوٹ کیا جاتا ہے یہ پولیس آفیسر بھی اسی معاشرے سے ہیں اور مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ اچھا کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کو کرائم فری بنانے کے لئے اوکاڑہ پولیس کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes