آرمی چیف کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں آرمی چیف نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جاری پیغام میں علامہ صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی رحلت پر میں انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes