یورپی یونین قوانین شنگھائی پیکٹ میں شمولیت ہو سکتی ہے، ترک صدر

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

22
استنبول: (یو این پی)ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت اختیارکرنے سے متعلق’جذباتی وابستگی‘ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ترکی روس اور چین کے ساتھ یوروایشین گروپ میں شامل ہوسکتا ہے۔صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن اور قازقستان کے صدر نورسلطان نذربائیوف سے اس حوالے سے بات جیت کرچکے ہیں، یہ دونوں ممالک شنگھائی پیکٹ کے ممبران ہیںجس میںچین، کرغزستان اور تاجکستان شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے ازبکستان کی فضاسے پرواز کرتے ہوئے ترک صحافیوں کو بتایا کہ شاید کچھ لوگ تنقید کریں لیکن میں اپنی رائے دیتا ہوں، مثال کے طور پر میں کہتا ہوں ترکی شنگھائی5 میں شمولیت کیوں نہ اختیار کرے ؟۔ صدر اردوان کی جانب سے ترکی کے شنگھائی پیکٹ میںشمولیت اختیار کرنے کا خیال پہلے بھی کئی بار پیش کیا جاچکا ہے جس سے اس کی یورپی یونین کی رکنیت کی امیدیں ختم ہوسکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes