عثمان بزدار نے دو روز کے اندر لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

Published on January 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو روز کے اندر لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی سے متعلق اجلاس میں انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ شہر کو کچرا خانہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہے، دو روز میں پورا شہر صاف نہ ہوا تو سخت ایکشن ہو گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام ادارے مل کر لاہور کو صاف بنائیں، کسی کمپنی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، جو کام نہیں کرتا اسے فارغ کر دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy