چمن باڈرپرمقامی تاجروںپرخودساختہ پاپندیوں کو ختم کیاجائے ،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

Published on January 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) آل پارٹیزتاجرولغڑی اتحاد کے کنونیئرمحمداسلم اچکزئی کے سربراہی میں گزشتہ روزچمن کے ایک وفدنے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے ان کے چیمبرمیں ملاقا ت کیاملاقات میں لغڑی چانس کے صدرفیض محمداور عبدالرازق شریک تھے کنونیئرمحمداسلم اچکزئی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو چمن پاک افغان باڈرباب دوستی پرایف سی کیجانب سے مقامی تاجربرداری ،عام شہریوں ،ٹرانسپورٹروں کو درپیش بنیادی مسائل سے تفصیلی طورپر آگاہ کیاجس پرنیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے تمام سرحدی علاقوں کے لاکھوں افرادکو جان بوجھ کر اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کی تحت بے روزگارکیاجارہاہے جوکہ نیک شگون نہیں ہے بلوچستان کے تمام سرحدی علاقوں کے عوام کی مشکلات سے ریاست کے اعلیٰ حکام بخوبی آگاہ ہے مگرعوام کو درپیش بنیادی مسلے کو حل کرنے کیلئے کسی قسم کی اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے مذید کہاکہ چمن کے لوگ انتہائی شریف اور محب وطن کاروباری لوگ ہے وہاں پر پہلے بھی ایف سی نے نہتے شہریوں پربلاجوازفائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت9،افرادکو شہیدجبکہ72کو زخمی کردیاجوکہ چمن کے شریف عوام کیساتھ سراسرظلم اور ذیادتی ہے اور ہم اس طرح کے مظالم کی کھل کرمخالفت کرتے ہیں اور حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چمن کے لاکھوں عوام کو فوری روزگارکی فراہمی کیلئے لغڑی چانس کو بحال کرکے ان کو حصول رزق کاموقع دیاجائے اور کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال چمن کے عوام کیساتھ حکومت کیجانب سے کئے گئے وعدوںجس میں چمن پاک افغان باڈر2مارچ سے پہلے والی پوزیشن پربحالی ،کوئٹہ چمن شاہراہ پردرجنوں ایف سی ،لیویزکی چیک پوسٹوں کاخاتمہ ،شہدااور زخمی افرادکے لئے فراہمی انصاف کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ،سرکاری محکموں میں ہزاروں افرادکو بھرتی کرنے جیسے معتددوعدوں کو پورانہ کرناسازشی عمل ہے اورنیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے محمداسلم اچکزئی کو یہ یقین دلایا کہ ہماری جماعت ہروقت چمن کے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عوام کے شانہ بشانہ کھڑاہوں گے اور آئندہ میں پی ڈی ایم کے ہرجلسہ میں چمن کے حقوق کیلئے آوازبلندکیاجائیگاآخرمیں محمداسلم اچکزئی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے بھرپورتعاون کاشکریہ اداکیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme