فیصل آباد میں سہیلیوں پر فائرنگ کرنے والی لڑکی خود بھی دم توڑ گئی

Published on February 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments


فیصل آباد (یواین پی) فیصل آباد میں سہیلیوں پر فائرنگ کرنے والی لڑکی خود بھی دم توڑ گئی، شاکرہ نامی لڑکی نے مقدس نامی سہیلی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں کھا لی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد لیکن انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکی نے اپنی سہیلیوں پر گولیاں چلا دیں۔سہیلیوں کے درمیان ہوئی یہ لڑائی 2 لڑکیوں کی جان لے گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مقدس نامی لڑکی پہلے ہی دم توڑ گئی تھی جب کہ دوسری زخمی ہونے والی لڑکی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والی لڑکی مقدس کے علاوہ فائرنگ کرنے والی شاکرہ نامی لڑکی بھی دم توڑ گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزمہ 2 پستول لے کر چھت پھلانگ کر مقتولہ کے گھر آئی اور وہاں موجود دونوں لڑکیوں پر فائرنگ کر دی۔سہیلیوں کے درمیان کسی معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جاں بحق ہونے والی لڑکی مقدس نے ملزمہ شاکرہ کو اپنے گھر آنے سے منع کیا جس کے بعد ملزمہ نے دوستوں پر فائرنگ کرنے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس ملزمہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی تاہم ملزمہ کی حالت تشویش ناک ہونے پر اس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题