بلوچستان حکومت سینیٹ الیکشن شفاف رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، لیاقت شاہوانی

Published on February 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments


کوئٹہ(یوا ین پی)بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کوشفاف رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس اسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ چند لوگ سینیٹ کے انتخابات میں پیسوں کے ذریعے ووٹ لیتے اور دیتے رہے ہیں۔ سینٹ کے انتخابات میں جب خرید وفروخت ہوتا ہے تو سینیٹ سمیت ہر ایک کے تقدوس کی پامالی ہوتی ہے۔بلوچستان حکومت وفاق کے مطابق سینٹ کے الیکشن کوشفاف رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔سینٹ کے الیکشن سیکریٹ بیلیٹ کے ذریعے ہونگے تو آرٹیکل 53کیسے لاگو ہوگا۔ انتخابات شفاف ہونے چاہیے،امید ہے اس مرتبہ الیکشن شفاف ہونگے۔ پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes