پٹواری کلچر میں تبدیلی کے ذریعے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی یاور زمان

Published on April 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

31-3-2014
وہاڑی( یواین پی)صوبائی وزیر آبپاشی یاور زمان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن30دسمبر2014تک مکمل کر لی جائیگی اس طرح پٹواری کلچر میں تبدیلی کے ذریعے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس وہاڑی میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کے جائزہ اجلاس سے خطاب اور ترقی پسند کاشتکار میاں ابرار کے فارم پر کاشتکاروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری ارشاد ارائیں ،اے ڈی سی رافید ملہی اور محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی یاور زمان نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے محکمہ مال بارے عوامی شکایات میں کمی آئیگی اور جائیداد کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں عوام کو صرف مقررہ فیس کے عوض نقول اور انتقالات کی سہولت میسر آئیگی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی طرف سے آبی جارحیت کا کوئی خطرہ نہیں سندہ طاس معائدہ کے تحت بھارت جن دریاؤں کا پانی پاکستان کو ملتا ہے کا پانی زرعی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرسکتا اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کے لیے عالمی سطح پر مناسب فورم موجود ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک آئینی ضرورت ہے اس سے فرار ممکن نہیں اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت اس کے لیے تیار ہے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کی تکمیل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کریگی۔حکومت طالبان مذاکرات کے حوالہ سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں پیش رفت ہو رہی ہے اور تمام سٹیک ہولڈر اس پر متفق ہیں گفتگو کے دوران ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، میاں طارق اسلم ، میجر شاہد اسلم،چودھری انور ،ایس ای انہار، ایکسےئن انہار ویسٹرن بار بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy