خود سے محبت

Published on March 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


تحریر: آمنہ بی بی
ہم دوسروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں انکی عزت و احترام ان سے پیار و محبت کرنا اچھی بات ہے پر کیا اتنی عزت محبت آپ خود سے بھی کرتے ہیں؟؟ کیا آپ اپنی ضروریات کا اتنا ہی خیال رکھتے ہیں جتنا دوسرے کا رکھتے ہیں خود سے بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں کیا؟
کہی کسے نے صرف آپ سے اتنا تو نہیں کہا کہ آپ دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے، آپ اتنا پڑھے لکھے نہیں ہو آپکا سٹیٹس کم ہے یا کچھ اور وغیرہ کہی ایسا تو نہیں کہ کسی کے دو فضول کے جملوں نے آپ نے آپ کا بہت کچھ چھین لیا ہوں آپکا اعتماد کونفیڈنٹ لیول کہی کم تو نہیں ہوگیا۔کئی آپ ہمیشہ انہی سوچوں میں تو نہیں رھتے وہی سوچیں آپکے دل و دماغ پر حاوی تو نہیں ہوگئی، آپ ان سب سے کبھی باہر ہی نہ نکل پائے ہو۔لوگوں کا کام ہے صرف باتیں بنانا وہ تو بنائے گے ہی انکا بس چلے تو چاند پر بھی داغ لگا دیں۔ماناں کہ یہ سب بھولنا بہت مشکل کام ہے پر ایک کوشش کی جاسکتی ہے یہ سب بھولنے کی۔ کسی کے چند فضول کے جملوں کے پیچھے اپنا آج اور آنے والا کل برباد مت کریں آگے بڑھیں ایک خوشگوار زندگی آپکی منتظر ہے جہاں کچھ لوگ آپ کو صرف رولانا چاھتے ہیں وہی ہی کچھ ایسے بھی ہے جو ہمیشہ آپ کو ہنستا مسکراتا ہوا دیکھنا چاھتے ہیں۔ان کے لیے آگے بڑھیں لوگ کیا کہتے ہیں پیٹھ پیچھے کیا باتیں کرتے ہیں یہ سب سوچنا چھوڑ دیں ایسی باتوں کی طرف اپنا دھیان نہ لگائیں ایسی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں جانتی ہوں کہ یہ سب کرنا بہت مشکل ہے پر ناممکن نہیں ایک کامیاب کوشش کی جاسکتی ہے
زندگی بہت خوبصورت ہے یہ ایک بار ہی ملی ہے مقررہ وقت ختم ہونے پر ہمیں دوبارہ ٹائم نہیں دیا جائے گا
خود کو خوبصورت سمجھیں اور خود سے محبت کریں کیونکہ آپ واقعی میں بہت خوبصورت ہے اور اہم بھی
ہم سب کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے اللہ تعالیٰ کوئی بھی چیز وہ انسان و حیوانات میں کوئی بھی چیز بےکار یا فضول یا بدصورت نہیں بنائی۔ اپنی قدر کریں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog