اوکاڑہ، ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے تمام ادارے ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں عامر عقیق خان

Published on March 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

ویکٹر سر ویلینس کے ذریعے کام کرنے والی ٹیمیں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے خدمات سر انجام دیں
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے تمام ادارے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ویکٹر سر ویلینس کے ذریعے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور کام کرنے والی ٹیمیں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے خدمات سر انجام دیں شہروں میں ٹائر شاپس ،کباڑ مارکیٹ ،قبرستانوں،نرسریوں سمیت دیگر ہاٹ سپاٹس پر تمام تر توانائیاں مرکوز کی جائیں تاکہ ڈینگی کے خطرہ کو کم سے کم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال ،بلدیاتی اداروں سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیر متو قع صورتحال سے نپٹنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے ادویات کی سہولیات موجود ہیں اورڈی ایچ کیو میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ بھی فنگشنل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان نے کہا کہ ضلع بھر میں عوا م کو ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں آگاہی پروگرام کے ذریعے بتایا جائے تمام متعلقہ محکمے شہروں میں کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے ،صفائی ستھرائی کے کام پر بھی بھرپور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں انسداد ڈینگی کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہے تاکہ لوگوں کو اس مرض سے بچاﺅ کے لئے موثر تدابیر اختیار کرنے کی طرف راغب کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ہدائیت کی کہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر حاضر افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy