وہاڑی میں ایک ارب5کروڑ روپے کی لاگت سے 137کلو میٹر طویل دیہی کارپٹ سڑکات تعمیر کی جائینگی نعیم بھابھہ

Published on August 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی )چیئر مین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی و صوبائی پارلیمانی سیکریٹر ی برائے مواصلات محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی سڑکات پروگرام کے تحت اس سال ضلع وہاڑی میں ایک ارب5کروڑ روپے کی لاگت سے 137کلو میٹر طویل دیہی کارپٹ سڑکات تعمیر کی جائینگی جس سے دیہی عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولتوں کے ساتھ اجناس کوبروقت منڈیوں تک لانے کی آسانی میسر آئیگی وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام سے دیہات میں بسنے والے افراد بھی جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ ، ایم این اے سعید احمد خان منیس ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں ، ای ڈی او فنانس محمد غیاث ، ای دی او ورکس اینڈ سروسز خواجہ محمد صادق، ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ایکیسئن پبلک ہیلتھ بلال ، ایس ڈی او پراونشل ہائی ویزراؤ دلشاد اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مین کمیٹی محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ جن منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے تخمینہ جات کا کام جلد مکمل کیا جائے اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ فیز میں شروع کئے گئے منصوبہ جات پر60فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے 55کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے81کلو میٹر طویل سڑکوں کے 9منصوبوں میں سے ایک منصوبہ مکمل کیا جاچکا ہے چےئر مین نعیم اختر خان بھابھہ نے ہدایات کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اجلاس میں ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے نشاندہی کی کہ دیہی سڑکات کے نئے فیز میں ممبران صوبائی اسمبلی کے منصوبے شامل نہیں کئے گئے جبکہ ممبران قومی اسمبلی کے سفارش کردہ منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے پنجاب حکومت کے فنڈز میں زیادہ حق ممبران صوبائی اسمبلی کا ہے اس لیے مساوی بنیادوں پر منصوبے شامل کئے جائیں چےئرمین کمیٹی اور چودھری یوسف کسیلیہ ایم پی نے بھی اس بات کی تائید کی اور اس حوالہ سے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog