سعودی عرب میں 53 افراد کو موت کی سزا دینے کی تیاریاں

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

ریاض (یواین پی ) سعودی عرب میں پچاس سے زائد موت کی سزا کے منتظر قیدیوں کی آخری اپیلوں پر فیصلہ کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے۔ ان قیدیوں میں پانچ ایسے نوجوان بھی ہیں جنہوں نے جرائم اٹھارہ برس سے کم عمر میں سرزد کیے تھے۔سعودی میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق نے خدشہ ظاہر کیا کہ سعودی حکومت اس وقت کئی افراد کو موت کی سزا دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔اس کی اہم وجہ کئی موت کی سزا کے منتظر قیدیوں کی آخری اپیلوں پر حتمی فیصلے کسی بھی وقت پر سنائے جا سکتے ہیں۔ایسے مقید افراد کی کم از کم تعداد ترپن ہے۔ ان میں سے تین افراد کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں اور ان میں ایک مصطفی الدرویش بھی ہے۔ موت کی سزا کے منتظر ترپن میں سے پانچ قیدی ایسے ہیں جنہوں نے جرائم کا ارتکاب اس وقت کیا تھا جب ان کی عمر اٹھارہ برس سے کم تھیں۔الدرویش نے بھی جرم اٹھارہ برس سے کم عمر میں کیا تھا۔یورپی سعودی انسانی حقوق کی تنظیم کے قانونی مشیر طحہ الحاجی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیدی کی موت سزا پر عمل درآمد کے اجازت نامے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے دستخط لازمی ہیں۔ الحاجی کئی موت کی سزا کے قیدیوں کی پیروی کر چکے ہیں اور اب جرمنی میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کی اہم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل، لندن میں قائم قانون حقوق کے ادارے ریپرائیو اور ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکومت سے درخواست کی کہ مصطفی الدرویش کی موت سزا پر نظرچانی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog