ملک بھرمیں عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریاں جاری،مختلف شہروں میں مشعل بردارجلوس بھی نکالے گئے

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

جلوس مختلف علاقوں سے گزرکرریلوے پھاٹک پر پہنچ کرختم ہوا۔فیصل آباد میں سنی تحریک کی جانب سے مشعل بردارریلی نکالی گئی
اسلام آباد/ لاہور/پشاور/ کوئٹہ(یو این پی)ملک بھرمیں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھرپورطریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔مختلف شہروں میں مشعل بردارجلوس بھی نکالے ہیں۔ مساجد ہی نہیں گھروں کو بھی برقی قمقموں سے سجادیا۔ہرطرف سبزجھنڈے لہرارہے ہیں اور فضا درودوسلام کی صداں سے معطر ہے۔جلوس مختلف علاقوں سے گزرکرریلوے پھاٹک پر پہنچ کرختم ہوا۔فیصل آباد میں سنی تحریک کی جانب سے مشعل بردارریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے آقا علیہ سلام کی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے پیش کئے۔میاں چنوں میں تحریک منہاج القرآن کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔اس کے علاوہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماہ مقدس کے موقع پر سیرت النبیﷺ کانفرنس، حمد ونعت کی محفلوں کا بھی اہتمام سے کیا جارہاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes