رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوگیا

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا سستا، گھی، سبزیاں اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا ہے، 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں برائلرمرغی 6 روپے 92 پیسے فی کلو، دال مونگ 7 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ حالیہ ہفتے آلو، گڑ، مٹن، بیف کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انڈے 85 پیسے فی درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 24 پیسے، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 5 روپے 62 پیسے، پیاز 5 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ٹماٹر 13 روپے 90 پیسے، لہسن 7 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11روپے 93 پیسے سستا ہوا ہے۔ دال مسور ایک روپے 25 پیسے اور دال ماش 3 روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2020-21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.90 فیصد رہی، جون میں شرح 9.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں انڈے 32.88 فیصد ، خوردنی گھی 23.75 فیصد ،مصالحہ جات23.27 فیصد ، کوکنگ آئل 21.93 فیصد ،ٹماٹر 19.67 فیصد ، گندم 18.99 فیصد، گوشت 16.66 اور دودھ 14.19 فیصد مہنگاہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes