کئی ماہ بعد مرغی کی قیمت 200 روپے کی سطح سے نیچے آگئی

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

لاہور (یواین پی) عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی گراوٹ، برائلر گوشت کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، بیشتر شہروں میں قیمت 200 روپے فی کلو کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ تک غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر رہنے کے بعد بالآخر مرغی کے گوشت کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کئی ماہ بعد مرغی کی قیمت 200 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی کئی ماہ تک غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر رہنے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ کچھ ماہ قبل تک 600 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمت تقریباً 6 ماہ بعد 200 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی تھی۔قیمتوں میں اتنی بڑی کمی کے حوالے سے بتایا گیا کہ بیرون ملک ایکسپورٹ پر پابندی لگنے اور بیماری پھیلنے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑی گراوٹ آئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题