مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، فردوس عاشق اعوان

Published on July 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

کشمیر صرف کپتان کا ہےاورکپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات
لاہور (یو این پی)زیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایل او سی کے دونوں جانب کے کشمیریوں کے لئے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔ وہ ایل او سی کے اُس پار مودی اور اِس پار مودی کے یاروں کو کیفرکردار تک پہنچا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیریوں کی حقیقی فلاح و بہبود کا مشن لے کر آزاد کشمیر پہنچی ہے۔ کشمیر صرف کپتان کا ہے اور کپتان ہی کشمیریوں کے رہنما ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو آزما کر دیکھ لیا۔ دونوں جماعتوں نے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ مودی اور جندل کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ جعلی راجکماری، ظل سبحانی سے پوچھا جب کہ برسوں اقتدار کے باوجود اِس پار اور اُس پار کے کشمیریوں کے لئے کیا؟۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes