حکومت عوامی خدمت ،میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے میاں محمود الرشید

Published on July 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

ہمیں بطور کارکن ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں ہمیں متفق ہو کر لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینا ہے
اوکاڑہ ( یواین پی)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت ،میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جس ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں بطور کارکن ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں ہمیں متفق ہو کر لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید عباس رضا رضوی ،ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبد اللہ طاہر ،پاکستان تحریک انصاف وویمن ونگ اوکاڑہ کی ضلعی صدر شازیہ احمد ،میجر (ر) احمد ،محمد اشرف خان سوہنا ،چوہدری شہزاد شفیع ،قاری حفیظ اللہ بلوچ ،سماجی راہنما قمر عباس مغل ،محمد آصف گجرسمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجو دتھی ۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ پارٹی کا ہر عہدیدار اور کارکن ایسا طرز عمل اختیار کرے جس سے پارٹی کو بھی فائدہ ہو کارکنوں کا احساس محرومی بھی ختم کیا جا سکے اور ہم وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کے جس رستے پر لے جا رہے ہیں اس سے تمام لوگوںکی زندگیوں میں بہتری آ سکے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں متحد ہو کر حصہ لینا ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زو ر دیا کہ جن امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نامزد کرے ان کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ 560ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا ہے جس سے صوبے میں ترقیاتی کاموں کو علاقائی ضرورت کے مطابق مکمل کیا جائے گا صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ تمام پارٹی عہدیداران اور کارکنان اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy