خون کو صاف کرنے اور اس سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کیلئے چقندر بہترین

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

چقندر میں نائٹریٹ ہے جو خون پیدا کرنے اور نظام انہضام کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے
فیصل آباد (یو این پی)جسم میں موجود زہریلے مواد سے نجات کے لئے لوگ مہنگے علاج اور ادویات استعمال کرتے ہیں مگر برطانوی سائنسدانوں نے اس مقصد کے لئے چقندر کا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس میں ایسے اجزائپائے جاتے ہیں جو خون کو صاف کرنے اور اس سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے رات کو سونے سے پہلے چقندر کھانا چاہیے یا اس کا جوس پینا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق چقندر میں نائٹریٹ پایا جاتا ہے جو جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ خون پیدا کرنے اور نظام انہضام کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ حالیہ دنوں ایک تحقیق کی گئی جس میں سائنسدانوں نے دو دو درجن سے زائد رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے انہیں چقندر کا جوس پینے کو دیا۔ ان میں سے ایک گروپ کے جوس میں سے نائٹریٹس کے اجزائنکال لیے گئے تھے۔ چند ہفتوں بعد دیکھا گیا کہ اس گروپ کے لوگ زیادہ تیز اور زیادہ دیر بھاگ سکتے تھے جن کے جوس میں نائٹریٹس کے اجزائموجود تھے۔ اس کے برعکس دوسرے گروپ کے لوگ بہت جلد تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy