پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) جمیکا میں کھیلا جائیگا

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

کنگسٹن(یواین پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات12 تا 16 اگست سبینہ پارک ، جمیکا میں کھیلا جائیگا اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 19 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا۔اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا) ، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عابد علی (سینٹرل پنجاب)، اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عمران بٹ (بلوچستان)،محمد عباس (سدرن پنجاب) ،نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا) ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان) اور زاہد محمود(سدرن پنجاب) شامل ہیں بابراعظم کاکہنا ہے کہ انہوں نیہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں کھلاڑی کچھ وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد رواں ماہ کے اختتام پر افغانستان سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں۔یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ چند ماہ سے تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے قومی اسکواڈز کا حصہ ہیں، مسلسل کرکٹ کی وجہ سے انہیں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل سکا۔ بابراعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ طویل طرز کی کرکٹ کسی بھی ٹیم کا اصل امتحان ہوتی ہے، اس طرز کی کرکٹ میں کوئی بھی اوے سیریز کبھی بھی کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog