وزیر اعلی پنجاب خود تمام سیکورٹی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں آشفہ ریاض فتیانہ

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب کامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ
فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پرعاشورہ محرم الحرام پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ،سیاسی قیادت اور پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کمشنر ثاقب منان کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک بار پھر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیاصوبائی وزیر اور کمشنر کو اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے عاشورہ کے لئے کئے جانے والے انتظامات بارے بریفنگ دی-اجلاس میں ایم پی اے سعید احمد سعیدی،بلال اصغر وڑائچ،ڈی پی او رانا عمر فاروق،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ضلعی انتظامیہ،پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران،ممبران امن کمیٹی،تاجر تظیموں و میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی-صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خود تمام سیکورٹی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔کمشنر ثاقب منان نے کہا کہ ڈویڑن میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہورہی ہیں پولیس اور انتظامیہ نے سیکورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اورکسی کو امن میں خلل نہیں ڈالنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے ذریعے تمام ادارے مانیٹرنگ کرتے ہوئے ڈویڑنل انتظامیہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ارکان سے مکمل رابطے میں ہے-اس موقع پر صوبائی وزیر اور کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes