صوابی (یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا22 واں یوم شہادت آج 5جولائی بروزسوموار کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گااس سلسلہ میں صوابی سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999میں بھارت کے خلاف کارگل میںمعرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا ۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے انکے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا 1999میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوںنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انکی جرات و بہادری کے اعتراف میں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نواز ا گیا۔