بختاور بھٹو کا عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments
لاہور (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 14 اگست کو مینار پاکستان میں خاتون کیساتھ پیش آنے والے دست درازی کے دلخراش واقعے کے بعد ملک بھر میں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واقعے میں سینکڑوں افراد نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور ہوا میں اچھالتے رہے تھے، پولیس کی طرف سے 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد مزید واقعات کی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں۔اسی طرح کے واقعے سے متعلق ٹویٹر پر خاتون صحافی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق عوام کو بتایا۔خاتون صحافی نے ٹویٹر پر بتایا کہ کئی سال قبل یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر فرائض کے دوران وہاں موجود 100 مردوں نے ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔ میں کوئی یوٹیوبر یا ٹک ٹاکر نہیں لیکن پھر بھی میرے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا، میں نے ڈرتے ہوئے وہاں موجود پولیس سے مدد مانگی تو جواباً سننے کو ملا کہ بی بی ہم صرف 4 اہلکار ہیں اور وہ 140 مرد ہیں، ہم کیسے انہیں روک سکتے ہیں؟
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes