ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولزکرکٹ چیمپئن شپ شروع

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

ٹورنامنٹ میں سرکاری ونجی سکولوں کی مجموعی طور پر 10 ٹیمیں شریک جو دو پولز میں تقسیم
فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولزکرکٹ چیمپئن شپ شروع ہوگئی۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی بال پر ہٹ لگا اور رکن صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کے ہمراہ ربن کاٹ کر چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری، کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،تحصیل سپورٹس آفیسر سٹی شبینہ حمید،رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سردار محمد ساجد،انچارج کنٹرول روم محمد صادق،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ کے علاوہ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑی اور آفیشلز بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر گھوڑا ڈانس اور فضا میں غبارے چھوڑے گئے جبکہ کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کا چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔افتتاحی روز دومقامات اقبال سٹیڈیم اور بوہڑانوالی گرا¶نڈ میں ایک ایک میچ کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ میں سرکاری ونجی سکولوں کی مجموعی طور پر 10 ٹیمیں شریک جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے اور چیمپئن شپ کا فائنل 26ستمبر کو اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ڈویژنل کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے شاندار انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نچلی سطح پر کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے انڈر 16چیمپئن شپ کے انعقاد سے کرکٹ کاپوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ڈویژن بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اجاگر کیا جارہا ہے اور چیمپئن شپ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیصل آباد کی ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کرکے پنجاب کی سطح پر اپنی جگہ بنائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے چیمپئن شپ کے انعقاد،ٹیموں کی سلیکشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ فیصل آباد کھیلوں کی نرسری ہے اور ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ایم پی اے شکیل شاہد نے کہا کہ وزیر اعظم اوروزیر اعلی گراس روٹ لیول پر کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرانا انہی اقدامات کی کڑی ہے۔انہوں نے کامیاب افتتاحی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme